• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف اس ہفتے سوئٹزرلینڈ میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) وزیرِ اعظم شہباز شریف اس ہفتے سوئٹزرلینڈ میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کرینگے، وزیرِ اعظم کل زیورخ روانہ ہوں گے، صدر ٹرمپ منگل کو پہنچیں گے، ملاقات ڈبلیو ای ایف کے دوران متوقع، شہبازشریف عالمی رہنماؤں ، تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات، فورم کے اہم اجلاسوں میں شریک ہوںگے۔وزیراعظم شہباز شریف اس ہفتے سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام ڈیوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اہم ملاقات کریں گے، جہاں دونوں رہنما 56 ویں عالمی اقتصادی فورم (WEF) میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کل (پیر) زیورخ کے لیے روانہ ہوں گے اور ان کے ساتھ پانچ وفاقی وزرا سمیت ایک بڑا وفد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس وفد میں شامل ہو سکتے ہیں۔ذرائع نے دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات عالمی سطح پر پیش آنے والے حالات کے پس منظر میں خاص اہمیت کی حامل ہوگی اور یہ ملاقات ڈبلیو ای ایف کے دائرے میں ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید