• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ، بھارتی کپتان کا بنگلہ دیشی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڈر19ورلڈ کپ، بھارتی کپتان کا بنگلہ دیشی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار ، بھارتی کھلاڑیوں اور بورڈ حکام کا کر کٹ میں مکروہ سیاست کا سلسلہ جاری ، آئی سی سی ایونٹ میں بھی پہنچ گیا، پاکستان کے بعد بنگلہ دیش کے ساتھ محبت اور شرافت کے اس کھیل میں ہفتے کوبلاوایو زمبابوے میں کھیلے گئے انڈر 19ورلد کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں بھی بھارتی کپتان آیوش مہاترے نے ٹاس کے وقت بنگلا دیشی کپتان عزیز الحکیم سے ہاتھ نہیں ملایا،آئی سی سی کے ایونٹ میں پہلی بار یہ صورت حال سامنے آئی ہے۔بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور پے در پے پیش آنے والے واقعات کا یہ تسلسل تھا،بھارت کی جانب سے ہاتھ نہ ملانے کے اس عمل کا آغاز پچھلے سال ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں دیکھا گیا تھا، جب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔

اہم خبریں سے مزید