• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقعہ پر پابندی کی تجویز، لندن میئر کی امیدوار لیلا کننگھم کے بیان پر رد عمل

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی سیاسی جماعت ریفارم یوکے کی جانب سے لندن کے میئر کے انتخاب 2028 کے لیے نامزد امیدوار لیلا کننگھم اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں جب انہوں نے عوامی مقامات پر برقعہ پہننے والی خواتین کے خلاف اسٹاپ اینڈ سرچ کی تجویز دی اور برقعہ پر پابندی کی حمایت کی۔انسانی حقوق اور مسلم تنظیموں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،لندن کے میئر صادق خان نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی آزادی اور خواتین کو لباس کے انتخاب کا حق حاصل ہے۔ لیلا کا کہنا تھا کہ چہرہ چھپانے کو مجرمانہ نیت سے جوڑ کر دیکھا جانا چاہیے، تاہم اس دعوے کے حق میں انہوں نے کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔
اہم خبریں سے مزید