• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو پارلیمنٹ میں ریاست، عدلیہ، فوج مخالف بات نہیں کرنے دوں گا، اسپیکر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ کسی کو بھی پارلیمنٹ میں ریاست ، عدلیہ اور فوج مخالف بات کرنے نہیں دوں گا، کہیں نہیں لکھا اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کا ضرور موقع دیا جائے، اپوزیشن حکومت کا محاسبہ کرے، کمیٹیوں میں آئیں، اپنا کام کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ججز کے کردار پر بات کرے گاتو اجازت نہیں ملے گی، یہ چیزیں آئین میں ہیں ،یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں نے پارلیمان کس طرح چلانا ہے ۔ قبل ازیں انہوں نے آرٹ گیلری کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ہوں یا کوئی اور میرے لئے وہ پارلیمنٹ کے ممبر ہیں،جو بھی پاکستان مخالف بات کرے گا میں اسے روکوں گا، اگر وہ ٹھیک بات کریں گے تو ان کو موقع ملتا رہے گا ،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم محمدشہباز شریف سے مشاورت کرتا ہوں لیکن وہ کسی کام سے مجھے روکتے نہیں ،مشاورت جتنے زیادہ لوگوں سے ہو وہ بہتر ہے۔
اہم خبریں سے مزید