• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں قیادت کی تبدیلی کا وقت آ گیا، ٹرمپ کا رجیم چینج کا کھلا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں قیادت کی تبدیلی کا وقت آ گیا، ٹرمپ کا رجیم چینج کا کھلا مطالبہ، امریکی صدر نے ایرانی احتجاجات کا ذمہ دار خامنہ ای کو قرار دے دیا اور تشدد، ہلاکتوں و جبر پر سخت تنقید کی۔ پولیٹیکو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری حکومت مخالف احتجاجات کے تناظر میں کھل کر نئی قیادت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایران میں قیادت کی تبدیلی کا وقت آ چکا ہے۔ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کی تباہی و خونریز تشدد کے ذمہ دار ہیں اور ہزاروں افراد کو قتل کر کے اقتدار برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قیادت خوف اور موت سے نہیں بلکہ احترام سے چلتی ہے، جبکہ ایران اس وقت بدترین قیادت کے باعث دنیا میں رہنے کے لیے بدترین ملک بن چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید