• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CSS حتمی نتیجہ فروری کے آخری ہفتے جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کا حتمی نتیجہ آئندہ ماہ فروری کے آخری ہفتے میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ۔ سی ایس ایس 2025 کا تحریری امتحان و دیگر مراحل کامیابی سے عبور کرنے والے 80 فیصد سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ امیدواروں کے انٹرویوز بھی جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔ ایف پی ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس 2025 میں امیدواروں کی حتمی کامیابی کا تناسب محض اڑھائی فیصد کے لگ بھگ رہے گا۔ یاد رہے کہ سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 2.77فیصد رہا تھا، تحریری امتحان کے نتائج 22 اگست 2025کو جاری کئے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید