• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3، بلوچستان کے 1 ایڈیشنل جج کو مستقل مقرر کر دیا

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) صدرِ مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کو مستقل جج مقرر کر دیا اس ضمن میں وزارتِ قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،مستقل ہونے والوںمیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد نجم الدین مینگل شامل ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری کا اطلاق حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید