• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (ناصر چشتی )بجلی صارفین کے لئے بری خبرایک ماہ کیلئے بجلی 48پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ سی پی پی اے نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بارے درخواست دائر کردی نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 29 جنوری کو سماعت کرے گی ،در خواست کے مطابق دسمبر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی،ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، ماہ دسمبر میں بجلی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی ،ایک ماہ میں ہائیڈل سے 18.07فیصد بجلی کی پیداوار رہی، جبکہ دسمبر میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13.99 فیصد رہی اوردرآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، جبکہ قدرتی گیس سے 11.20 درآمدی گیس سے 17.24 فیصد پیداوار رہی اورنیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار دسمبر میں 25.05 فیصد رہی ۔
اہم خبریں سے مزید