• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی طرح باقی صوبوں کو بھی کارکردگی دکھانی چاہئے، شرجیل میمن

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سندھ کی طر ح باقی صوبوں کو بھی کارکردگی دکھانی چاہئے،ایوان صدر میں بلاول بھٹو کی بریفنگ پر رانا ثناء اللہ کی تنقید مناسب نہیں،پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی مثال حکومت سندھ نے قائم کی ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کےدورے کے موقع پر این پی سی کی قیادت اور سینئر صحافیوں کیساتھ ملاقات کے بعد پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو روز قبل ایوان صدر میں سندھ کے منصوبوں پر بریفنگ دی، جس پر رانا ثنا ءاللہ کی تنقید مناسب نہیں، بلاول بھٹو نے بریفنگ کے دوران سائبر نائف پر جو بات کی پوری دنیا میں گیارہ ممالک میں یہ سہولت ہے، ہمارے ملک میں حکومت سندھ اس پروجیکٹ کو لیڈ کر رہی ہے اور یہ علاج مفت دے رہی ہے ، تمام صحافیوں کو سندھ حکومت کے منصوبوں کے دورے کی کھلی دعوت ہے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول نے سیلاب کے دوران کہا تھا کہ وہ بے گھروں کو گھر بنا کر دینا چاہتے ہیں، ہم 21 لاکھ گھر بنانے جا رہے ہیںْ
اہم خبریں سے مزید