• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی تعاون سے FIA میں پہلا انسداد دہشت گردی ونگ قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (طاہر خلیل) امریکی تعاون سے ایف آئی اے میں پہلا انسداد دہشت گردی ونگ قائم کرنے کا فیصلہ ،وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، باہمی مفادات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں فریقین نے دوطرفہ سکیورٹی تعاون، بارڈر مینجمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر امریکی اداروں اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام (ATA) اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ (INL) کے ساتھ جاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مستقبل میں ہر سطح پر پاک امریکا تعاون مؤثر بنانے کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جدید سافٹ ویئر استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز پر بھی گفتگو کی۔
اہم خبریں سے مزید