• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں میں نجی کمپنی کے کیمپ پر مسلح عسکریت پسندوں کا حملہ

بنوں(نمائندہ جنگ) سرکلر روڈ پر کام کرنے والی نجی کمپنی کے کیمپ پر مسلح عسکریت پسندوں کا حملہ ، کیمپ میں موجود ساری مشینری جلا دی۔ بنوں میں سرکلر روڈ منصوبے پر کام کرنے والی نجی کمپنی کے کیمپ پر عسکریت پسندوں نے دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود بھاری مشینری کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ انجنئیر شرافت کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20سے 25کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ بنوں کے علاقے دوا منزی میں پیش آیا، جہاں سرکلر روڈ کی تعمیر کے لیے نجی کمپنی نے کیمپ قائم کر رکھا تھا اور بھاری مشینری کے ذریعے تیزی سے تعمیراتی کام جاری تھا۔
اہم خبریں سے مزید