کراچی (نیوز ڈیسک)نیویارک سٹی پنشن فنڈکی اسرائیل بانڈز میں دوبارہ سرمایہ کاری ، نیا مئیر اس کے مخالف ہیں، بحث مالی مفاد اور اخلاقی سوچ کے درمیان، غزہ میں مظالم کے سبب میئرظہران ممدانی اس کے حق میں نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک سٹی کے پنشن فنڈ کے سربراہ مارک لیوین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل حکومت کے بانڈز میں دوبارہ سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں، حالانکہ نئے میئر ظہران ممدانی نے اس کی مخالفت کی ہے کیونکہ وہ اسے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر اخلاقی اعتراض سمجھتے ہیں۔