کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ آدھی پی ٹی آئی انقلاب چاہتی ہے اور آدھی مذاکرات چاہتی ہے۔ نواز شریف سے سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کے لیے کردار ادا کرنےکی اپیل کی ہے، سابق وفاقی وزیر۔ ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی ہےکیا؟ بیرسٹر گوہر کچھ اور کہتے ہیں، کے پی میں جونیئر وزیر کچھ اور کہتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں افغانستان سے دہشت گردی ہورہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی سلمان اکرم راجہ کے بیان سے متفق نہیں ہوتے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آدھی پارٹی انقلاب چاہتی ہے آدھی مذاکرات چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کے لیے کردار ادا کرنےکی اپیل کی ہے۔