کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز 5زم زمہ ٹاور کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔متوفی کی لاش جناح اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 40 محمد سلیم کے نام سے کی گئی۔متوفی کے ہمراہ آنے والے شخص نے ابتدائی طور پر واقعہ زہریلی چیز پینے کے باعث پیش آنے کا بتایا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ متوفی اپر گذری زم زمہ ٹاور کے قریب مروت اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اسکی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے مذکورہ اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں وہ دم توڑ گیا۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔