• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کے مطابق جعلی پاکستانی کرنسی کی اسمگلنگ میں 2ملزمان کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالوہاب اور سیف اللہ شامل ہیں۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 14لاکھ 35ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان سے پستول بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ نیٹ ورک کے دیگر اراکین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید