• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان ہمارے لئے اتمام حجت ہیں، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جمہوری اقدار کی پابند ہے ایوان ہمارے لئے اتمام حجت ہیں، صوبہ سندھ میں لسانیت پر مبنی پالیسیوں کا نفاذ تعلیم کی زبوں حالی کی اہم ترین وجہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم تعلیم سب کیلئے کے اپنے منشور پر مستقل مزاجی سے عمل پیرا ہے، ہم سے دیر ضرور ہوئی مگر سمت درست ہے ہمارے ہاں بدقسمتی سے ایک طبقہ اپنی شناخت پر شرمندہ ہے جو مسائل کے مستقل حل میں رکاوٹ ہے، وہ گریجویٹ فورم پاکستان کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ مکالمے میں محکمہ تعلیم سے متعلقہ سابقہ و موجودہ بورڈز آف ڈائریکٹرز پروفیسرز اور اساتذہ کرام و نمائندگان نے خالد مقبول صدیقی کو نظامِ تعلیم سے متعلق مختلف اُمور پر آگاہی دی مزید یہ کہ نقائص کو دور کرنے اور جدت سے ہم آہنگ اصلاحات بہتری کیلئے رائے و تجاویز غور طلب رہیں۔ سینئر مرکزی رہنماء سید امین الحق نے کہا کہ ہماری کاوش ہے کہ چیزوں کا اب صحیح ہونا ناگزیر ہوچکا ہے تعلیمی اداروں کا ماحول سازگار و پُرکشش بنانا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید