• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردانہ جنسی خواہش درمیانی عمر تک بڑھتی رہتی ہے، تحقیق میں انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مردانہ جنسی خواہش درمیانی عمر تک بڑھتی رہتی ہے، مردوں کا لبیڈو 40سال تک بلندی پر، خواتین کی 30سال میں عروج،50کے بعد نمایاں کمی آجاتی ہے، مشین آپریٹر، سینئر منیجر، ڈرائیور اور فوجی میں جنسی خواہش زیادہ، دفتر ملازمین میں کم پائی گئی، معاشرتی دباؤ، بچے اور سماجی روایات خواتین کی جنسی خواہش کے اظہار کو محدود کر دیتی ہیں۔ یورو نیوز میں شائع ایک نئی تحقیق کے مطابق مردوں کی جنسی خواہش نوجوانی کے بعد بھی کم نہیں ہوتی بلکہ 40 سال کی عمر تک بڑھتی رہتی ہے، جبکہ خواتین کی خواہش 20 سے 30 سال کے درمیان عروج پر ہوتی ہے اور 50 سال کے بعد نمایاں کمی آتی ہے۔ تحقیق میں 67,000 سے زائد بالغ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس سے پتہ چلا کہ مردوں کی لبیڈو 30 کی عمر کے بعد بھی بڑھتی رہی اور ابتدائی 40 کی دہائی تک عروج پر رہی۔ اس کے بعد بتدریج کمی آتی ہے۔ تحقیق کے مطابق صرف ہارمونز مردوں کی خواہش کی وضاحت نہیں کر سکتے بلکہ سماجی و تعلقاتی عوامل بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید