• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری اطلاعات کی زیر صدارت اجلاس، ڈیجیٹل پالیسی کا جائزہ

کوئٹہ(خ ن)سیکریٹری اطلاعات عمران خان کی صدارت میں محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز عسکر خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈیجیٹل پالیسی 2026 کے حوالے سے مجوزہ ترامیم اور مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ، حکومتی پالیسیوں کی مؤثر تشہیر اور جدید تقاضوں کے مطابق پالیسی کو مزید فعال بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال سے حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات عمران خان اور ڈی جی پی آر عسکر خان نے کہا کہ ڈیجیٹل پالیسی کے نفاذ کا بنیادی مقصد حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کو مؤثر اور جدید انداز میں عوام تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ڈیجیٹل پالیسی 2026 کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق مزید مؤثر اور جامع بنایا جائے گا تاکہ حکومت کی کارکردگی، عوامی آگاہی اور نوجوانوں کے لیے مواقع میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے۔
کوئٹہ سے مزید