• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ بیٹےکی ممکنہ مشکوک سرگرمیوں سے لاتعلقی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسپلنجی تحصیل دشت ضلع مستونگ کے رہائشی فتح محمد بنگلزئی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس وقت نیو کلی بنگلزئی سریاب روڈ کوئٹہ میں مقیم ہوں ، میرا بیٹا ریاض احمد کچھ عرصہ پہلے گھر چھوڑ کر چلاگیا تھا اسے کافی تلاش کیا مگر مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ، بیٹے کی گمشدگی کی اطلاعی رپورٹ متعلقہ تھانہ لیویز دشت ضلع مستونگ میں درج کرادی ، ہمیں خدشہ ہے کہ وہ کسی مسلح تنظیم میں شامل ہوگیا ہوگا اس لئے میں اپنے بیٹے ریاض احمدکے ہر قول و فعل سے بھی لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں اس کے کسی بھی قول و فعل سے میرا اور میرے خاندن کا کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید