لاہور،شرقپور(کرائم رپورٹر،نامہ نگار)سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں۔شہری لاکھوں روپے ، گاڑیوں،موٹر سائیکلوں و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم جبکہ شرقپور میں موبائل سینٹر پر 10 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی۔ غازی آباد میں سفیر سے 2 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ظہور سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون،لاری اڈا میں دلاور سے 1 لاکھ65 نقدی اور موبائل فون،گلشن اقبال میں مکرم سے 1 لاکھ 65ہزار اور موبائل فون، جنوبی چھاونی میں رضا سے 1لاکھ 35ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شاہدرہ اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ ٹبی سٹی اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔شرق پور میں موبائل سینٹر پر تین ڈاکوؤں کا دن دیہاڑے دھا وا مالکان کو یر غمال بناکرڈاکو موبائل سینٹر سے 10لاکھ روپے نقد اور لاکھوں روپے کے ڈبہ پیک موبائل چھین کر فرار ہوگئے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر برادری نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔