فیروزوالہ(نامہ نگار)کالا شاہ کاکو کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم،ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی،حادثہ فیروزوالہ کے علاقہ کالا شاہ کاکو کے قریب ایس اے گارڈن کے سامنے پیش آیا جہاں دو ریس لگاتی موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرائیں ۔زخمی نوجوان کی شناخت 28 سالہ فرخ اعجاز اور جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ انصر نیامت کے نام سے ہوئی۔