• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں ملوث13 ملزمان گرفتار،ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، دو موبائل فونز اور 3 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائیوں کے دوران 13 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا۔ دورانِ پٹرولنگ 59 اشتہاری مجرمان سمیت 593 عادی ملزمان اور 39 عدالتی مفروران کو قانون کی گرفت میں لیا گیاگرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 پستول، 4 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 بوتلیں شراب، چرس اور آئس بھی برآمد کی گئی۔
لاہور سے مزید