لاہور(کرائم رپورٹر سے)پنجاب کاؤنٹر نار کوٹکس فورس (CNF) کی M-1 موٹر وے پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی ایک کارروائی میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ منشیات ایک آئل ٹینکر میں چھپائی گئی تھی جس کو برہان ریسٹ ایریا کے قریب روک کر تلاشی لی گئی اور 1140کلوگرام (1.14 ٹن) ویڈ اور افیون برآمد کی گئیں، جن کی مالیت مجموعی طور پر تقریباََ 9 کروڑ روپے ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ منشیات لاہور، شیخوپورہ، ملتان اور ٖفیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمگل کی جا رہی تھیں۔ برآمد کی جانے والی منشیات میں 860 کلوگرام ویڈ/چرس اور 280 کلوگرام افیون شامل ہیں ۔ سمگلنگ میں ملوث ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنسز ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔