لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے کینٹ ڈویژن میں واقع حساس گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی کینٹ جوانوں کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ چرچز انتظامیہ سے مشاورت کے بعد بھرپور حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام سرکل افسران اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ گرجا گھروں کی چھتوں پر مامور افسران و اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔