• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدرہ ، غبارے بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے 2 افراد شدید زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ میں معصوم شاہ دربارفرخ آباد کے قریب گھر کے اندر غبارے بھرنے والی ٹینکی پھٹنے کا واقعہ پیش آیاجس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئےواقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی زخمی خاتون کو بعد ازاں گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی خاتون کی شناخت 18 سالہ نشأ کے نام سے ہوئی ہے۔
لاہور سے مزید