• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن مرتضیٰ کا مختلف پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھر وں کا دورہ ، قریبی عزیز و اقارب کی وفات پر تعزیت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے مختلف پارٹی کارکنوں اور رہنماوں کے گھر وں کا دورہ کیا اور انکے قریبی عزیز و اقارب کی وفات پر تعزیت کی۔انہوں نےمسعود ملک سے انکی ہمشیرہ ،منیر ڈگرا اور آصف میر سے انکے بڑے بھائیوں،فیضان بنگش سے انکے والد ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش اور نصیر احمد سے انکی والدہ،چودھری عاطف رفیق سے انکی پھوپھی اور نادیہ شاہ سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پرپارٹی رہنما، عارف خان،شہناز کنول،رانا افتخار،ثریا عظیم،اللہ رکھا ڈگرا، حاجی غلام رسول و دیگر بھی شریک تھے۔
لاہور سے مزید