• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر جماعتی نظام سے عوامی نمائندگی کو کمزور کیا جا رہا ہے، مزمل ہاشمی

لاہور(خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 140-A کی صریح خلاف ورزی ہے، جس کا مقصد اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ہے، مگر موجودہ حکومت اس کے برعکس عوام کو بااختیار بنانے سے راہِ فرار اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ حکمران جماعت سیاسی میدان میں اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے اور عوامی رائے سے خوفزدہ ہے۔
لاہور سے مزید