لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سال 2025 کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کے اغواء، گمشدگی اور گھروں سے بھاگنے کے واقعات میں متاثرہ خاندانوں کو بڑا ریلیف فراہم کیا ترجمان کے مطابق انسدادِ اغواء برائے تاوان سیل لاہور کی کارکردگی گزشتہ سال غیر معمولی رہی۔سال 2025 کے دوران اغواء، گمشدہ اور گھر سے بھاگنے والے 174 بچوں کو کامیابی سے بازیاب کر کے ان کے والدین اور قانونی وارثان کے حوالے کیا گیا۔