• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارت کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو آمادہ کیا جائیگا ،مولاناعاصم مخدوم

لاہور(خبرنگار) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے بین المسالک تعلقات کا اجلاس کنوینر مولانامحمدعاصم مخدوم کی زیر صدارت لاہور چیمبر میں ہوا ،ان کا کہنا تھا کہ اپنے چیمبر کو ہر اعتبار سے مضبوط کیا جائے گا۔تجارت کے فروغ اور نوجوانوں کو تجارت کے لئے آمادہ کیا جائے گا اور چیمبر کی رکنیت زیادہ سے زیادہ کی جائے۔ قیام امن۔پیغام پاکستان بیانہ کے فروغ کے لئے کمیٹی فعال کردار ادا کرےگی ۔ اجلاس میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے بین المسالک تعلقات کے انعقاد کا فیصلہ۔ اجلاس میں شہزاد خان۔عصمت اللہ خان نیازی ۔سفیان غنی گل ۔صلاح الدین رانا۔قاری خالد محمود۔عطاء اللہ بٹ۔ارشد جہانگیر ۔محمد لطیف ۔ علامہ اصغر عارف چشتی۔عبدالماجد ملک ۔فوزیہ امیر ۔ جون وکٹر۔رضوان خان لودھی ۔محمد عثمان ۔ منظور احمد ۔ سید محمد علی۔حامد محمود ودیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لاہور چیمبر آف کامرس کی مزید ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا فیصلہ۔ کنونیئر قائمہ کمیٹی برائے بین المسالک تعلقات مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہا کہ چیمبر کی بالادستی سے ہی ہماری ترقی ہے۔
لاہور سے مزید