• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نظام کی تحریک پورے ملک میں پھیلے گی، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کالا بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم میں عوام نے بھر پور رائے کا اظہار کیا ہے،پنجاب میں با اختیار بلدیاتی نظام کی تحریک پورے ملک میں پھیلے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کل منصورہ میں پریس کانفرنس میں عوامی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہی نہیں پی پی پی سندھ،پی ٹی آئی کے پی کے اور بلوچستان میں اتحادی حکومت عوام کو با اختیار مقامی حکومتوں کا نظام دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا حکمران جماعتیں اور سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ عوام پر خاندانوں،عیاش اشرافیہ اور مفاد پرست گرہوں کے تسلط کو قائم رکھنے کے لیے با اختیار بلدیاتی نظام کے انتخاب روکنے کے لیے متحد اور یک آواز ہیں۔
لاہور سے مزید