لاہور (نمائندہ خصوصی) ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز نے کہا ہے کہ آئمہ مساجد کے اعزازیہ کا جعلی پن بے نقاب ہوگیا پنجاب حکومت کا ساٹھ ہزار آئمہ مساجد کو اعزازیہ فراہمی کا دعوی غلط نکلا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں پنجاب حکومت عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے یا انتظامیہ انہیں بیوقوف بنا رہی ہے جبکہ صوبہ بھر میں اعزازیہ سے انکار کرنے والوں کے نام بھی فہرستوں میں شامل کردئیے گئے ہیں اور کئی مقامات پر آئمہ مساجد کی فہرستوں میں ایک ہی مسجد کا نام متعدد بار ڈال کر گنتی پوری کرنے کی کوشش کی گئی۔ دوسری طرف سرکاری مساجد کے آئمہ کے نام بلا اجازت شامل کئے گئے جو اب وصولی سے انکاری ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمران اعزازیہ کے نام پر مساجد کو کنٹرول میں لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔