• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پنجاب کو ہر سیکٹر میں مضبوط اور محفوظ بنایا جارہا، میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کا سیمینار

لاہور (رپورٹ:عیشہ آصف) ماہرین نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پنجاب کے ہر سیکٹر میں مضبوط اور محفوظ بنایا جارہا ہے۔ ہمارے ملک میں خواتین کی تعداد تقریباً نصف ہے، اور ان کی اقتصادی شمولیت بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)،پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اوروومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنوان ʼملکی ترقی میں وومن چیمبر اور کاروباری خواتین کا کردارʼمیں کیا۔جس کی صدارت فلاحت عمران (صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، لاہور)نے کی۔ مہمان خصوصی بلال یاسین (وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ) تھے۔ حرف آغاز عزیز احمد اعوان (چیف آرگنائزرومیڈیا کوآرڈنیٹر PESS) نے کیا اور مہمانان گرامی میں شکیلہ بانو (صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، لیہ) ڈاکٹر مریم نعمان (صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سیالکوٹ)،ڈاکٹر نازش فیصل (صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، خانیوال) ،عامر علی (کنوینئر لاہور چیمبر آف کامرس سٹینڈنگ کمیٹی برائے چائنہ افیئرز اینڈ سی پیک)،سبین عباس (سی ای او sabs ایونٹ مینجمنٹ)رحمان فارس (کمشنر ایف بی آر)،ثنا منیر (سماجی تجزیہ کار)،رملہ خرم(سی ای او اے جے میچ پرائیویٹ لمیٹڈ)شامل تھے۔جبکہ میزبانی کے فرائض واصف ناگی چئیرمین میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ)نے سر انجام دیے۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے، بازار ہوں یا شاپنگ مالز، خواتین کی عزت محفوظ بنانے کیلئے حکومت پنجاب عملی اقدام کر رہی ہے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پنجاب کے ہر سیکٹر میں ہر لحاظ سے مضبوط اور محفوظ بنایا جارہا ہے پنجاب کے کاروباری سیکٹر میں بلاسود قرضوں کی فراہمی اور محفوظ ماحول فراہم کیا جارہا ہے اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر بلاسود 15 لاکھ قرض دیا جارہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید