کراچی (ٹی وی رپورٹ) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں انفورسمنٹ کا فقدان ہے، سزائیں دیئے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔نمائندہ جیو نیوز نے بتایا کہ گل پلازہ میں 189 دوکانیں منظور شدہ نقشہ سے زیادہ تعمیر کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ 65 افراد لاپتہ ہیں ریسکیو کا کام اس وقت جاری ہے۔ فائر فائٹنگ کا پراسیس مکمل کر لیا گیاہے ۔ جاں بحق اٹھارہ افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔ تین فیصلے کئے گئے ہیں کمشنر کراچی کی سربراہی میں انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گل پلازہ کے تاجروں کو اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مانتے ہیں کہ فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ جب تک لوگوں کو سزائیں نہیں دی جائیں گی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ آپ جانتے ہیں آر جے مال کس کی جوریسڈکشن ہے ۔ کنسرن اداروں کو مطلع کردیا جاتا ہے۔ہمارے ہاں انفورسمنٹ کا فقدان ہے آج اگر فیصلہ کر لیا جائے کہ کسی انسان کی جان سے نہیں کھیلا جائے گا اس پر فیصلہ کرلینا چاہئے جب ہم کوئی کارروائی کرتے ہیں تو الزام تراشی شروع کر دی جاتی ہے۔