کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی کی پیر کو گل پلازہ آمدپر مشتعل ہجوم نے ایک بار پھر انہیں گھیرلیا اور نعرے بازی کی۔ پولیس اہلکار میئرکراچی کو قریب ڈی سی آفس لے گئے۔ واضح رہے اتوار کو بھی گل پلازہ کے دورے کےدوران وہاں موجود بعض افراد نے احتجاج کیا تھا۔