ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس انوار حسین نے پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر کے وکیل شیخ جمشید حیات کے دلائل کی سماعت کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔پٹیشنر کے وکیل نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ فریق مخالف نے انکے موکل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ میں اسے جنسی طور پر ہراساں کیا اس نے نہ صرف یونیورسٹی انتظامیہ کو شکایت درج کرائی بلکہ اس کے خلاف ایف آئی ار بھی درج کرا دی اور یونیورسٹی کی ہراسگی کمیٹی نے انکوائری کرنے کے بعد طے کیا کہ یہ معاملہ کیونکہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور فوجداری مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے اس کا فیصلہ آنے تک کارروائی نہ کی جائے تاہم اس دوران وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے ستمبر 2025 میں ڈاکٹر حسان قادر کو معطل کر دیا اور وہ ابھی تک معطل ہے پٹیشن کے وکیل نے کہا کہ کسی بھی ملازم کو 90 دن سے زائد معطل نہیں رکھا جا سکتا اگر ایسا کرنا ضروری ہو تو بھی متعلقہ قوانین کے تحت مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے مزید یہ کہ ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی کے نتیجے میں یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ڈاکٹر احسان قادر کے خلاف ہراسمنٹ سے متعلق الزام مشکوک ہے۔