ملتان(سٹاف رپورٹر) قتل کے مختلف واقعات کے الزام میں پولیس نے تین نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔گلگشت پولیس کو تاج دین نے بتایا کہ میرا بیٹا عبدالرحمن پیراں صاحب قبرستان فاتحہ خوانی گیا جہاں پر ملزم حیدر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا اور بیٹے پر خنجروں پر وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے ریسکیو 1122نے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال پہنچایا جو راستے میں دم توڑ گیا جبکہ سٹی جلالپور پولیس کو سلمی بی بی نے بتایا کہ میرے والد کو ملزمان غلام عباس اور اشفاق نے ناحق قتل کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔