• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن ملتان نے وثیقہ نویس کو گرفتار کر لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی ہدایات پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملتان علی حسن گیلانی ہمراہ محرر تھانہ ملک منصور احمد نے کارروائی کرتے ہوئے وثیقہ نویس حسنین بھٹھ کو FIR نمبر تھانہ چیلیک کی 1917/25 میں گرفتار کر لیا،واضح رہے کہ کمشنر ملتان عامر کریم خان نے رجسٹری برانچ میں چیکنگ کے دوران مختلف رجسٹریوں کی فیسوں میں بڑے پیمانے پر فراڈ کا انکشاف کیا تھا، جس میں موقع پر موجود وثیقہ نویس اور سب رجسٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کے لیے معاملہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کیا گیا تھا،اسی کیس کی روشنی میں آج وثیقہ نویس حسنین بھٹھ کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید