ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔لوہاری گیٹ پولیس کو نسیماں مائی نے بتایا کہ بچوں کے ہمراہ گھر موجود تھی کہ میری بیٹی 16سالہ شہزادی واش روم گئی کافی دیر گزرنے کے بعد دیکھا کہ نامعلوم ملزمان بیٹی کو زبردستی کار میں بٹھاکر اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ بی زیڈ پولیس کو عدیل نے بتایا کہ میرا بھائی مصدق عظیم اور عمار شکیل کے جارہا تھا کہ نادرن بائی پاس کے قریب نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا اور زبردستی گاڑی میں بٹھاکر اغوا کرکے لے گئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔