ملتان(سٹاف رپورٹر)آ ل پا کستان ورکر اتحاد کی مرکزی نا ئب صدر نسیمہ شاہین نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ٹیکسٹائل مل منوں گڑھ میاں چنو ں کے سٹور میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے تباہی مچا دی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ہزاہ سے زیادہ پو یسٹر کی گانٹھیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ عینی شاہدین اور ملازمین کے مطابق فیکٹری میں ایمرجنسی کی صورت میں آگ بجھانے کے آلات اور حفاظتی انتظامات سرے سے موجود ہی نہیں تھے۔ فائر بریگیڈ اور مزدوروں نے موقع پر پہنچ کر پچھلی دیوار توڑ کر مشکل کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ اگر آگ لگنے کے وقت سٹور میں لوگ موجود ہوتے تو بڑا سانحہ رونما ہو سکتا تھا۔آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کی مرکزی نائب صدر نسیمہ شاہین نےشدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ یہ واقعہ فیکٹری انتظامیہ کی سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چو ہدری اصغر ،رانا عبدالجبار ،اور ملک بشیر موجود تھے۔