ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ گلگشت کے علاقے خضر سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے قیصر سے ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر 63ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے زاہد حسین سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ لاکھ نقدی سمیت موٹرسائیکل و موبائل سے محروم کرگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عمران تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وسیم عباس تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے مدثر خلیل کے موبائلزفونز موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے محمد بلال سے نامعلوم ملزمان نے بکرے چھین لیے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے وجاہت کی نقدی 80ہزار بی زیڈ کے علاقے کاشف کا میٹر بجلی ڈی ایچ اے کے علاقے جنید کا سامان خضر حیات کا میٹر بجلی قادر پورراں کے علاقے ربنواز کی نقدی 50ہزار و آدھہ تولہ سونا کینٹ کے علاقے ذوالقرنین چہلیک کے علاقے عدنان کے موبائلزفونز مظفر آباد کے علاقے فاروق کی موٹرسائیکل عثمان کی نقدی 60ہزار و موبائلزفونز شاہ شمس کے علاقے کمال کا موبائل سبطین عباس کاسامان نیوملتان کے علاقے صلاح الدین ،فاضل خان ،اللہ دتہ کے موبائلزفونز عدنان کی موٹرسائیکل دہلی گیٹ کے علاقے عثمان کا موبائل عامر نعیم کا سامان لوہاری گیٹ کے علاقے حافظ حمزہ کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے عمار الیاس کا سامان صدر شجاع آباد کے علاقے عبدالرشید کا کریانہ سامان راجہ رام کے علاقے جاوید کا سامان سٹی جلالپور کے علاقے اختر کا سامان ریاض کا بکرا صدر جلالپور کے علاقے ملازم حسین کی گندم وغیرہ اور ارشد کا انورٹر چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔