• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے خلاف تمام کیسز یک جا کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس انوار حسین نے پی آئی اے کے خلاف ایسے تمام کیسز یک جا کرنے کا حکم دیا جن میں کنزیومر کورٹ ڈیرہ غازی خان نے مسافروں کے حق میں ڈگری جاری کی ہے کنزیومر کورٹ کے فیصلے کے خلاف پی آئی اے کی اپیلوں کی سماعت آئندہ پیشی کیلئے ملتوی کردی ۔ ایک مقدمہ کےمدعی اللہ بچایا کہ وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کا موکل دبئی سے پاکستان واپس آیا تو اس کا سامان پی آئی اے نے وہیں چھوڑ دیاتھا بعد ازاں یقین دہانی کرائی گئی کہ کہ سامان جلد ان کے حوالے کر دیا جائے گا لیکن جو پیکٹ ان کے حوالے کئے گئےاس میں پانچ عدد موبائل فون پانچ گھڑیاں گارمنٹس گولڈ رنگ،گولڈ چین سمیت چھ ہزار اٹھ سو 38 درہم مالیت کا سامان غائب تھا چنانچہ کنزیومر کورٹ میں پی ائی اے کے خلاف کیس دائر کر دیا گیا اور عدالت نے حکم دیا کہ پی ائی اے پانچ لاکھ80 ہزار روپے پٹیشنر کو ادا کرے لیکن اس فیصلے کو پی آئی اے نے ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
ملتان سے مزید