ملتان (سٹاف رپورٹر)نومنتخب وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل خواجہ قصیر بٹ کے اعزاز میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان سیدہ بشریٰ نقوی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک سعادت حسین نے انجام دیے۔ تقریب میں ممبران پنجاب بار کونسل راؤ سلطان، چوہدری محمد سعید، رانا ندیم کانجو اور محمد مالک لنگاہ سمیت وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار سیدہ بشریٰ نقوی نے نومنتخب وائس چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ ملتان بار کے نوجوان وکلا کا دیرینہ مسئلہ، پارکنگ پلازہ میں وکلا چیمبرز کی الاٹمنٹ، فوری طور پر حل کیا جائے۔خواجہ قصیر بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملتان بار ان کا اپنا گھر ہے اور وکلا کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔