ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکے جنرل منیجر ٹیکنیکل انجینئراشفاق احمد نے محکمانہ کیس کی اپیل سنتے ہوئے سابق ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر ممتاز آباد ڈویژن محمد عبداللہ کو ملازمت پر بحال کردیا۔اور سروس سے برطرفی کی سزا ختم کرکے اسے 4سال کے لئے 4درجہ تنزلی میں تبدیل کردیا۔ انہوں نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای ا ینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت اپیل منظورکرتے ہوئے آڈٹ رپورٹ پیرا نمبر 6.2 اور6.6 کے مطابق میپکو کو ہونے والے نقصان کی مد میں 24 لاکھ36ہزارروپے کی وصولی کی سزا برقرار رکھی گئی ہے جو ملازم سے وصول کی جائے گی ۔