• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکوبہاولنگر کے لاری ڈرائیورز کیلئے ریفریشر ٹریننگ سیشن کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوبہاول نگر کے لاری ڈرائیورز کے لئے ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد سرکاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کو جدید ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں اور حادثات سے بچاؤ کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا تاکہ فیلڈ آپریشنز کے دوران جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔ ٹریفک ٹریننگ سکول بہاول نگر میں منعقد ہونے والے سیشن میں میپکو کے مختلف دفاتر سے تعلق رکھنے والے لاری ڈرائیورز نے شرکت کی۔ سیشن کے دوران سینئر انسٹرکٹر ٹریفک ٹریننگ سکول محمد اشتیاق نے شرکاء کو ٹریفک قوانین کی تازہ ترین صورتحال، ای چالان سسٹم کے عملی استعمال، سرکاری گاڑیوں کی فٹنس اور باقاعدہ معائنہ، دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اور تیز رفتاری کے نقصانات سے آگاہ کیا،اس موقع پر ایس ڈی او ٹریننگ غلام سرور نے سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل بہاول نگر کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام میپکو کی سیفٹی پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔
ملتان سے مزید