ملتان( سٹاف رپورٹر)ملتان ٹریفک پولیس کے ٹریفک سٹاف کیلئے بریفنگ سیشن کا انعقاد قائمقام سی ٹی او ملتان کائنات اظہر خان کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف انفورسمنٹ کے عمل مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری۔ ایسے اقدامات کریں کہ کسی صورت ون وے کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی کی خدمات بھی حاصل کریں۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی ہماری اولین ترجیح ہے، شہریوں کو بہتر سے بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور سڑکوں کو ٹریفک حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے روڈ سیفٹی قوانین بارے آگاہی بھی فراہم کریں۔