• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرڈسٹرکٹ بار سیدہ بشریٰ نقوی کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدر سیدہ بشریٰ نقوی اور جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین کی قیادت میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان سے ملاقات کی ملاقات میں نائب صدر چوہدری محمد نعیم‘ جوائنٹ سیکرٹری نگینہ مظفر ہراج‘ فنانس سیکرٹری رئووف احمد ملیزئی‘ لائبریری سیکرٹری عمارہ طاہر بلوچ‘ آڈیٹر مہر جہانزیب سیال اور ممبران ایگزیکٹیو جاوید اقبال ملک‘ چوہدری محمد شان سہو‘ سید ذوالفقار علی بخاری‘ سید ندیم الدین قریشی‘ عدیل احمد‘ میاں بشیر احمد‘ محمد احسن بھٹی‘ محمد مدثر حسن اور ملک منیر احمد شریک تھے‘ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ وکلاء کو درپیش مسائل سمیت کچہری کے تمام معاملات میں بار کے ساتھ مل کر حل کروں گا۔
ملتان سے مزید