ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس چوہدری شہرام سرور اور سردار اکبر علی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روزچار مرڈر ریفرنسز ۔سزائے موت کے خلاف اپیلوں اور بریت کے خلاف اپیلوں کی بھی سماعت کی ۔فاضل بنچ نے تین اپیلیں منظور کرتے ہوئے چار ملزمان۔محمد احمد۔محمد فہیم ۔طاہر حسین اور طالب حسین کو بری کردیا جبکہ بابر منیر احمد کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا جبکہ پانچویں اپیل کو ری شیڈول کرنے کا حکم دیا۔جوکہ محمد نوید کی تھی ۔ فاضل بنچ نے قرار دیا کہ بری ہونے والے اپیل کنندگان کے خلاف استغاثہ کوئی ٹھوس شہادت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے سید بدر رضا گیلانی۔ شیخ جمشید حیات ضیاءالرحمان ۔اعجازاحمد گرمانی رانا محمد ندیم کانجو۔ عمرحیات جیمز جوزف ۔عبداللہ سراج قیصرانی۔خواجہ قیصر بٹ۔ مہرحبیب اللہ گنوان رانا امجد علی رانا محمد اکمل ۔ عثمان شریف کھوسہ اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔