• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں عبدالرزاق کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری و سابق رکن ضلع کونسل میاں عبدالرزاق نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے ملاقات کی ، اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ہر ر شعبے میں ترقی کررہا ہے ، اس کی واضح مثال لاہور میں میاں محمد نواز شریف ہسپتال کا قیام ہے ، تعلیم صحت خواتین کی ترقی سڑکوں پر کام بچوں کو لیپ ٹاپ سکالرز شپ ہونہار سکیم مزدوروں کو راشن کارڈ ۔دھی رانی سکیم، ٹریکر سکیم ٹریکر اور پنجاب کی تعمیر وترقی کے متعدد منصوبوں پر کام ہورہا ہے ،انہوں نے میاں عبدالرزاق کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا ۔
ملتان سے مزید