ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کارروائیاں، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سویٹس شاپس، بیکریوں، کریانہ اینڈ پنسار سٹورز، ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے عائد، 2فوڈ پوائنٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 40کلو ممنوعہ اشیاء تلف کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق بیرون بوہڑ گیٹ، لطف ہیڈ برج، جنڈ پیر پرانا شجاع آباد روڈ پر 3کریانہ اینڈ ڈرائی فروٹ شاپ کو ممنوعہ چائنہ نمک اور زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ اسی طرح گلگشت کالونی میں 2 معروف ریسٹورنٹس کو ناقابلِ سراغ اجزاء کی موجودگی، چائنہ نمک کے استعمال، خام مٹیریل کی نامناسب سٹوریج،پر 40، 40 ہزار، بہاولپور بائی پاس، بی سی جی چوک ڈوگر محلہ میں 2 سویٹس اینڈ بیکرز کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے،، واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے پر 50 ہزار روپے، حسن آباد گیٹ نمبر 2 ڈوگر چوک پر بیکرز اینڈ کنفیکشنری یونٹ کو پروسیسنگ ایریا میں گندگی اور سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار پر 35ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ٹھٹھہ صادق آباد جہانیاں میں پروڈکشن ایریا میں خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ اور کیمیکلز کے استعمال پر بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند جبکہ لیاقت بازار خانیوال، لاہور موڑ اور ملتان روڈ عبد الحکیم میں 3 بیکریوں کو زائدالمیعاد خوراک کی موجودگی، مٹھائیوں پر لیبلنگ نہ ہونے، ٹوٹے اور خراب انڈوں کے استعمال پر 42 ہزار روپے ، جی ٹی روڈ 15 والا پھاٹک میاں چنوں میں معروف ریسٹورنٹ کو کھانوں میں چائنہ نمک کے استعمال پر 30 ہزار، پرانی سبزی منڈی بازار خانیوال میں مٹن اینڈ بیت شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں کالونی روڈ میلسی میں پنسار اینڈ ڈرائی فروٹ شاپ کو سٹوریج ایریا میں مردہ حشرات کی موجودگی پر اصلاح تک بند کردیا گیا۔ مائنر روڈ اور ٹال ٹیکس میلسی میں 2فوڈ پوائنٹس کو کھلے اور غیر معیاری اجزاء کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر مجموعی طور پر 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔