• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور بڑی کامیابی: ایک ماہ کے دوران تیل و گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے ایک ماہ کے اندر تیسری مسلسل تیل و گیس کی دریافت کر کے پاکستان کی مقامی توانائی رسد کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔مجموعی طور پر 9,480 بیرل یومیہ تیل کا اضافہ کیا ہے، جو پاکستان کی موجودہ مقامی خام تیل کی پیداوار کا تقریباً 14.5 فیصد بنتا ہے تازہ ترین دریافت خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نیشپا ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت بارگزی ایکس-01 (سلا نٹ) ایکسپلوریٹری کنویں میں ہوئی ہے۔او جی ڈی سی کے مطابق یہ دریافت کامیاب کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ (CHDST-03) کے بعد سمانہ سکھ اور شیناوری فارمیشنز میں تصدیق شدہ ہے۔ کنویں سے 32/64 انچ چوک کے ذریعے یومیہ 3,100 بیرل تیل (BOPD) اور 8.15 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ (MMSCFD) گیس حاصل ہوئی، جبکہ کنویں کے دہانے پر دباؤ 3,010 پی ایس آئی جی (PSIG) ریکارڈ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید